Friday, May 17, 2024

  وزیر اعظم سے لیگی رہنما بابوسرفراز جتوئی کی ملاقات

   وزیر اعظم سے لیگی رہنما بابوسرفراز جتوئی کی ملاقات
July 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف سے  لاڑکانہ سے ن لیگ کے پارٹی صدر  بابو سرفراز جتوئی  نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے لاڑکانہ کے پارٹی صدر بابو سرفراز جتوئی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں  سندھ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے سیاسی مشیر ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔