Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، مختلف منصوبوں پر بریفنگ

وزیر اعظم سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، مختلف منصوبوں پر بریفنگ
March 19, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی جس میں مختلف منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔

عالمی بینک کے وفد کی قیادت نائب صدر جنوبی ایشیا نے کی  ، وزیر اعظم  کے معاون خصوصی نعیم الحق،سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام نے ملاقات میں شرکت کی۔

وفد نے وزیر اعظم کی انسانی ترقی اور غذائی کمی کے باعث نشوو نما رک جانا جیسے مسائل پر خصوصی توجہ کی تعریف کی۔

عالمی بینک نے پانی کی فراہمی،ذرائع مواصلات،کاروبار میں آسانی اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر اعظم نے عالمی بینک کے جاری منصوبوں میں تعاون کو سراہا ، آئی ایف سی سینئرمینیجر ندیم صدیقی نے 5 لاکھ گھروں کے منصوبہ میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

 وفد نے وزیر اعظم کو حکومتی وژن کی تکمیل اور سرمایہ کاری کے لیے معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی جس کا وزیر اعظم نے خیر مقدم کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے جبکہ پاکستان سیاحت کے مختلف شعبہ جات اور نالج اکانومی کے قیام میں عالمی بینک کے اشتراک کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو معاشی استحکام،غربت کے خاتمے اور کاروبار میں آسانی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا ۔