Friday, May 10, 2024

وزیر اعظم سے عاصمہ قدیر ، غلام بی بی بھروانا کی ملاقات، خواتین کو درپیش مسائل پر گفتگو

وزیر اعظم سے عاصمہ قدیر ، غلام بی بی بھروانا کی ملاقات، خواتین کو درپیش مسائل پر گفتگو
January 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے خواتین ارکان پارلیمنٹ عاصمہ قدیر اور غلام بی بی بھروانا نے ملاقات کی ۔ سیاسی صورتحال اور خواتین کو درپیش مسائل سے متعلق امور پربات چیت کی گئی۔

رکن قومی اسمبلی عامرڈوگربھی ملاقات میں موجود تھے۔خواتین ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔اپنے حلقوں کےعوام اور خواتین کو درپیش مسائل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا خواتین ارکان اسمبلی اپنے حلقوں اور خواتین کے مسائل حل کرنےکیلئے موثر کردار ادا کر رہی، جو خوش آئند ہے۔