Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم سے سردار عثمان بزدار کی ملاقات ، صوبے کے امور پر بات چیت

وزیر اعظم سے سردار عثمان بزدار کی ملاقات ، صوبے کے امور پر بات چیت
July 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم کو پنجاب کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی  شفاف ترین حکومت ہے۔ 2 برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی۔ عثمان بزدار نے کہا کرپٹ مافیا کی لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے۔ سیاست کو کاروبار بنانے والوں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور میں کرپشن کے  ریکارڈ بنائے۔ اپوزیشن ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کےخلاف اتحاد بنانے والوں کا مقدر کل بھی شکست تھا، آئندہ بھی انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ کرپشن کے بوجھ تلے دبی اپوزیشن کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ عثمان بزدار بولے آج بھی اپوزیشن کی اپنی صفوں کے اندر بھرپور انتشار اور افراتفری ہے۔ 2 سال میں فلاح عامہ کے وہ کام کیے ہیں جو شو مارنے والے 20 برس میں نہ کر سکے۔ لوٹ مار کے راستے  بند کردیئے ہیں۔ اپوزیشن کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہماری حکومت نے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا ہے۔ اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے سوا کوئی ایحنڈا نہیں۔ اب کرپشن اور لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا۔ مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کے لئے پاکستان کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں۔