Friday, May 3, 2024

وزیرِ اعظم سے سجاد برکی کی ملاقات، سمندر پار پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا

وزیرِ اعظم سے سجاد برکی کی ملاقات، سمندر پار پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا
November 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان سے سابق صدر تحریکِ انصاف امریکا سجاد برکی کی ملاقات ہوئی۔ سجاد برکی نے وزیرِ اعظم کو سمندر پار پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم بھیجنے میں آسانی پیدا کرنے اور سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام پر سمندر پار پاکستانیوں کی پذیرائی سے آگاہ کیا۔