Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم سے زلمے خیل ، لنزے گراہم اورکشمیریوں کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم سے زلمے خیل ، لنزے گراہم اورکشمیریوں کے وفد کی ملاقات
September 23, 2019
نیو یارک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد، امریکی سینیٹر لنزے گراہم اورامریکا میں مقیم کشمیریوں کے وفد نے ملاقات کی، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے افغان امن عمل پر گفتگو کی جبکہ امریکا میں کشمیریوں کے وفد نے وزیر اعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں پوری دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بنوں گا اورہر سطح پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کروں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے زلمے خلیل زاد سے کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہی دانشمندی ہے، پاکستان اس معاملے میں ایک بار پھر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں جلد از جلد امن قائم ہو ، پاکستان نے پہلے بھی امن قائم کرنے کیلئے کوششیں کیں اور مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔ دکھ ہے کہ صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات کوعین وقت پرمعطل کردیا۔ اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ پاکستان کی نئی قیادت ایک نئے ویژن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔اس ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ملیحہ لودھی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی شریک تھے۔ ادھر دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں زیر اعظم نے پاک امریکا تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے سینیٹر گراہم کی حمایت کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہوا ہے اور اس سے علاقائی استحکام کو خطرہ لاحق ہے، امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔ [caption id="attachment_242066" align="alignnone" width="594"]وزیر اعظم، زلمے خیل ، لنزے گراہم ،کشمیریوں کے وفد، ملاقات ، نیو یارک ، 92 نیوز وزیر اعظم سے زلمے خیل ، لنزے گراہم اورکشمیریوں کے وفد کی ملاقات[/caption] عمران خان مزید بولے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے حصول کے لئے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم نے افغان امن عمل کو جلد از جلد بحال کرنے کی امید ظاہر کی۔ سینیٹر گراہم میں افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل کیلئے پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے نیویارک میں امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد نے بھی ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، ڈاکٹر غلام میر، ڈاکٹر خالد قاضی ، امتیاز خان شامل تھے ،عبدالروف میر، سردار سرور خان اور دیگر بھی وفد کا حصہ تھے۔ [caption id="attachment_242067" align="alignnone" width="580"]وزیر اعظم، زلمے خیل ، لنزے گراہم ،کشمیریوں کے وفد، ملاقات ، نیو یارک ، 92 نیوز وزیر اعظم سے زلمے خیل ، لنزے گراہم اورکشمیریوں کے وفد کی ملاقات[/caption] وفد نے مقبوضہ کشمیر میں ابتر صورتحال کو عالمی سطح پر بھرپور انداز سے اجاگر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا، وفد میں ان مظلوم کشمیریوں کے قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیر اعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مقیم کشمیریوں کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ میں آپ کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا ،ہر سطح پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند گریں گے۔