Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال
August 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف  کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقات،ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی صورتحال ملک میں امن وامان اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب ،دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور خطے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور بھی زیر غور آئے۔ وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہااور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔