Tuesday, May 21, 2024

وزیر اعظم سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ

وزیر اعظم سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ
November 4, 2020
اسلام آباد(92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے بوسنیا کے صدر  شفیق جعفر ووچ نے ملاقات کی ،  ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے  ملاقات کے بعد بوسنیا کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ  پاکستان بوسنیا سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر بوسنیا کے صدر  شفیق جعفر ووچ نے کہا کہ  دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ اس سے قبل  پاکستان اور بوسنیا کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط بھی ہوئی ۔