Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم سے بزنس کمیونٹی کی ملاقات، مختلف تجاویز دیں

وزیر اعظم سے بزنس کمیونٹی کی ملاقات، مختلف تجاویز دیں
June 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم  سے بزنس کمیونٹی نے ملاقات  کی ، وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری ‏برادری حکومت کی جانب سے اثاثہ جات کے متعلق اعلان کردہ سکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔ صنعتکاروں کے وفد نے وزیر اعظم کو آئندہ ‏مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ صنعت و تجارت ‏کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسیاں تاجر برادری اور کاروباری ‏طبقے کی مشاورت سے بنیں، ان پالیسیوں سے کاروبار میں حائل ‏مشکلات کو دور کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف ٹیکس لگانا نہیں بلکہ ‏ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو سہولیات دینا ہے، کاروباری طبقے کے ‏اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کر رہے ہیں ‏۔ ان کا کہنا تھا کہ  کاروباری برادری حکومت کی جانب سے اثاثہ جات کے متعلق اعلان ‏کردہ سکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت برآمدات وٹیکس محصولات بڑھانے کے حوالے ‏سےاجلاس بھی ہوا، اجلاس میں ایف بی آرکی جانب سے برآمدی صنعت ‏کو درپیش مشکلات پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں درآمدات اور برآمدات ‏سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔