Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم سے ایرانی صدر اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ ، مختلف امور پر گفتگو

وزیر اعظم سے ایرانی صدر اور بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ ، مختلف امور پر گفتگو
April 29, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ایران کے صدر اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا  جس میں مختلف امور پر گفتگو ہوئے ۔

وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی  نےایک دوسرے کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ، جبکہ سرحدی علاقوں میں کورونا اور ٹڈی دل کے پھیلاؤ اور انسداد پر گفتگو کی گئی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ  ٹیلیفونک رابطے میں  کورونا سےبچاؤ کے اقدامات پر تبادلہ خایل کیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان کو دہرا چیلنج درپیش ہے ، ایک طرف کورونا، دوسری جانب لاک ڈاؤن سے بھوک کا سامنا ہے۔