Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم سے نیول چیف کی الوداعی ملاقات

وزیر اعظم سے نیول چیف کی الوداعی ملاقات
October 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے  نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم نے نیول چیف کی خدمات کو سراہا ۔

وزیر اعظم نے نیول چیف سے ملاقات میں کہا کہ  ظفر محمود عباسی کی پاکستان نیوی کی ترقی کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں ۔ وزیر اعظم کی جانب سے  نیول چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا  گیا۔

نیول چیف  ظفر محمود عباسی نے 1981ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا ، انہوں نے ابتدائی تربیت رائل نیول کالج ڈارٹ متھ انگلینڈ سے حاصل کی۔

ظفر محمود عباسی نے  کمیشنگ کے موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی ،  نیول چیف بننے سے قبل ظفر محمود عباسی وائس ایڈمرل  تھے اور  نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف سٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے  تھے ۔

نیول چیف  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل آسٹریلین نیوی سٹاف کالج کے گریجویٹ ہیں۔ غیرمعمولی پیشہ وارانہ خدمت کے اعتراف میں ان کو ہلالِ امتیاز(ملٹری ) سے نوازا جا چکا ہے۔