Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان  کی ملاقات

وزیر اعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان  کی ملاقات
September 22, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران کان سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقت کی ، ملاقات میں افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے  زلمے خلیل زاد سے کہا کہ  طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہی دانشمندی ہے ،  پاکستان اس معاملے میں ایک بار پھر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں جلد از جلد امن قائم ہو ، پاکستان نے پہلے بھی امن قائم کرنے کیلئے کوششیں کیں اور مستقبل میں بھی جاری رکھے گا ۔   دکھ ہے کہ  صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات کوعین وقت پرمعطل کردیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ  پاکستان کی نئی قیادت ایک نئے ویژن کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ ملاقات میں  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، ملیحہ لودھی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی شریک تھے ۔