Tuesday, May 7, 2024

وزیر اعظم سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات‘ دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات‘ دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
December 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کے لیے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب بحرین میں نامزد پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔