Monday, May 6, 2024

افغان طالبان وفد کی ملاقات، وزیراعظم کا افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

افغان طالبان وفد کی ملاقات، وزیراعظم کا افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
December 18, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم پاکستان خطے میں امن کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، اسی تناظر میں آج افغان طالبان کے وفد سے ملاقات بھی ہوئی، وزیراعظم نے افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، وزیراعظم عمران خان افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے پیش پیش، امن کیلئے حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم اور افغان طالبان سیاسی کمیشن کے وفد کی ملاقات میں عمران خان نے ایک بار پھر افغان مسئلے کے سیاسی حل پر روز دیا۔

وزیراعظم نے اُمید ظاہر کی کہ افغان جماعتیں انٹراافغان مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گی۔

وزیراعظم نے مذاکرات کو خراب کرنے والوں سے خبردار رہنے پر بھی زور دیا، اور بڑے پیمانے پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین تشدد میں کمی اور جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں، افغانستان میں امن و استحکام خطے میں معاشی بہتری لائے گا۔