Tuesday, May 21, 2024

وزیر اعظم سے افغان طالبان وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم سے افغان طالبان وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
October 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے افغان طالبان وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران  خان سے افغان طالبان وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر  بھی موجود تھے ۔ پاکستانی حکام اور طالبان وفد کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہ  افغان امن عمل  بارے مذاکرات کی  جلد بحالی پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم نے  ملاقات میں کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے میں امن کیلئے ضروری ہے ، پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے  ۔ وزیر اعظم نے افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی قرار دیا۔