Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ، اہم سیاسی امور پر مشاورت

وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں ، اہم سیاسی امور پر مشاورت
June 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری، اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان سے ارکان اسمبلی  انورتاج،ریاض فتیانہ، یعقوب شیخ، جنید اکبر ، صالح محمد  اور احمد حسین ڈیہڑ کی الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں میں ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی فنڈز سے آگاہ گیا۔

وزیراعظم نے ارکان کو مسائل کے حل کےلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ، پارٹی اور اتحادیوں میں اتحاد کا نمونہ کل بجٹ کی منظوری میں دیکھ لیا گیا ۔

 انھوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توانائیاں اور توجہ کورونا کی وباء پر قابو پانے پر مرکوز ہے۔ کورونا کی وباء پر قابو پانے کے بعد ترقیاتی کام شروع کرینگے۔