Sunday, May 12, 2024

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں سیاسی و عسکری قیادت کی اہم ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے درمیان سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا سیاسی و عسکری قیادت نے سانحہ مچھ کی شدید مذمت کی۔ عزم ظاہر کیا گیا ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بھی غور کیا گیا