Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تبادلہ خیال
August 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی ملاقات،ملاقات  میں  آپریشن ضرب عضب ،نیشنل ایکشن پلان اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے چیف آٖف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں  آپریشن ضرب عضب ،نیشنل ایکشن پلان اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف نینشل ایکشن پلان پر بھر پور عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر بھی بات چیت  سمیت ملک میں امن وامان کی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات میں  وزیر خزانہ سحاق ڈار  وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز،طارق فاطمی، وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی شامل تھے۔