Thursday, April 18, 2024

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال
July 17, 2019
 اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ باہمی دلچسپی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ملک اور خطے میں امن کی کوششوں سمیت افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔