Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،آپریشن ضرب عضب پر نواز شریف کو بریفنگ

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،آپریشن ضرب عضب پر نواز شریف کو بریفنگ
June 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن ،ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کی صورتحال اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی کی اندرونی و بیرونی  سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب پر وزیر اعظم کو بریفننگ دی اور کراچی میں جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا،اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے یہ آپریشن خلاف جاری رہے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب پر پوری قوم کو فوج پر فخر ہےدہشتگردی کے خلاف جنگ میں  اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ذرائع نے بتایا کہ دونوں کے درمیان سابق صدر آصف زرداری کے فوج کے خلاف بیان پر  بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ فوج کے خلاف کسی قسم کا بیان ناقابل برداشت ہےاور حکومت فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔