Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر 6 لاکھ سے زائد شکایات موصول ‏

وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر 6 لاکھ سے زائد شکایات موصول ‏
April 7, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم سٹیزن پورٹل انتہائی فعال ہو گیا، 6لاکھ سے زائدشکایات موصول ہوئیں جن میں سے  ساڑھے چار لاکھ کا ازالہ کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر اندرون و بیرون ملک سے شکایات دور کرنے کا سلسلہ جاری  ہے ، پاکستان سٹیزن پورٹل  پر اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 111 افراد نے رجسٹریشن کی۔

رجسٹریشن کرنے والوں میں سے  پاکستانی شہریوں کی تعداد 7لاکھ 91ہزار59 جبکہ  بیرون ملک رہنے والے ہم وطنوں کی تعداد 80ہزار 7سو 53  تھی ،  غیر ملکیوں کی تعداد 3ہزار2سو 99ہے۔

سٹیزن پورٹل  پر 6 لاکھ 4 ہزار 74 شکایات موصول ہوئیں۔ 5 لاکھ 53 ہزار 9 سو 53پاکستان میں رہنے والے ، 47 ہزار 729 بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں اور 2 ہزار 392 شکایات غیر ملکیوں کی جانب سے درج کرائی گئی ہیں۔

اب تک 4لاکھ49ہزار25 درخواستوں کو حل کیا جاچکا ہے، سب سے زیادہ 43.87 فیصد شکایات پنجاب سے حل کی گئیں۔