Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے

وزیر اعظم سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے
December 17, 2019
جنیوا ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے ، عمران خان جنیوا میں 2 روزہ گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب کریں گے۔ سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے سفیر اور یو این جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ اعلامیہ کے مطابق گلوبل رفیوجیز فورم رواں صدی کا مہاجرین سے متعلق سب سے بڑا اجلاس ہوگا ، گلوبل رفیوجیز فورم کی یو این ایچ سی آر آر یو این رفیوجی ایجنسی اور سوئس حکومت مشترکہ میزبانی کرینگی۔ وزیراعظم فورم میں پاکستانی موقف پیش کریں گے وہ  افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کا تعاون اور تجربات سے گلوبل فورم کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دیے جانے والے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔