Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم سے امریکی سینیٹر لنڈسےگراہم کی ملاقات، باہمی امور پر گفتگو

وزیر اعظم سے امریکی سینیٹر لنڈسےگراہم کی ملاقات، باہمی امور پر گفتگو
December 16, 2019
اسلم آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم  نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی امور  پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ https://youtu.be/GA081U0j6DM ملاقات دونوں  ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،  ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے میں بحرین روانہ ہوگئے۔ دورہ بحرین میں وزیر اعظم کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری اور اعجاز شاہ بھی روانہ ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم  عمران خان  بحرینی نیشنل گارڈز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ، ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کابینہ ارکان  اوراعلیٰ حکام وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہیں ۔ دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کومضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ بحرینی قیادت کیساتھ دو طرفہ تعلقات ،علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ، وزیراعظم کو بحرین کا اعلی ترین سول اعزاز “کنگ حماد آرڈر آف دا رینیسنس” سے نوازیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کے فوراً بعد 15دسمبرکو بحرین کا سرکاری دورہ کرنا تھا تاہم امریکی سینیٹرلنزے گراہم کے دورہ پاکستان کےباعث دورے کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کی گئی۔ وزیر اعظم بحرین کے بعد سوئٹزر لینڈ اورملائشیاءکا دورہ بھی کریں گے۔