Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے ، وزیر اطلاعات

وزیر اعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے ، وزیر اطلاعات
January 7, 2021

اسلام آباد( 92 نیوز) وفاقی زیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم رواں ہفتے ہی کوئٹہ جائیں گے ، دھرنے کے خاتمے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چاہتے ہیں جاں بحق افراد کی تدفین ہو، لواحقین کو طے کردہ معاوضہ بروقت ملے، دہشت گردی کے واقعہ پر سیاست نہیں کرنا چاہیے، مچھ جیسے واقعات سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  ورثے میں ملے مسائل دو سال میں ختم کرکے ملک کو سویڈن نہیں بنا سکتے۔