Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم جو مرضی کر لیں ،ہم ڈرنے والے نہیں ، مولا بخش چانڈیو‏

وزیر اعظم جو مرضی کر لیں ،ہم ڈرنے والے نہیں ، مولا بخش چانڈیو‏
April 21, 2019

حیدر آباد ( 92 نیوز ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو‏ نے کہا کہحکومت جو مرضی کر لے ، ہم ڈرنے والے نہیں ، آپ نے خود این آر او کی آفر کی ہے مگر اپوزیشن نہیں مان رہی

مولا بخش چانڈیو‏ نے کہا کہ  آپ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ جو کام نہیں کریگا وہ گھر جائیگا ، اس کا مطلب ہے کہ جن کو گھر بھیجا گیا وہ کام نہیں کر رہے تھے ۔

مولا بخش چانڈیو‏ نے کہا کہ وزیر اعظم ملک میں بحران پیدا کر رہے ہیں ، نام تحریک انصاف کا ہوگا جب کہ چہرے دوسرے ہوں گے ، پیپلزپارٹی تبدیل نہیں ہوئی ہے ، میں سمجھتا ہوں پیپلزپارٹی اور مضبوط ہوئی ہے ۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ  آپ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ، آپ کے پاس ثبوت نہیں ہیں ، اگر ثبوت ہوتے تو کب کے آپ  اپنی خواہشیں پوری کر لیتے ۔

انہوں نے کہا کہ آپ یہ کہتے ہیں کہ ہم این آر او نہیں دیں گے ، آپ سے این آر او مانگ کون رہا ہے ، آپ نے خود آفر کی کہ پیسے دو اور چلے جاؤ کیا یہ این آر او نہیں ہے ، ہم  یہ بات نہیں مان رہے ۔