Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم جمعرات کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

وزیر اعظم جمعرات کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے
August 18, 2015
    اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم جمعرات کو کراچی کا دورہ اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے آرمی چیف بھی شریک ہونگے، کراچی آپریشن اور امن و امان کا جائزہ لیا جائیگا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف جمعرات کو کراچی کا دورہ کرینگے اور اس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی  کریں گے۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوں گے اور اس اہم اجلاس میں کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔