Thursday, April 18, 2024

وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے ماضی میں نسلی امتیاز کا نشانہ بنانے پر بحرالکاہل کی کمیونٹی سے معافی مانگ لی

وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے ماضی میں نسلی امتیاز کا نشانہ بنانے پر بحرالکاہل  کی کمیونٹی سے معافی مانگ لی
August 1, 2021 ویب ڈیسک

ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے ماضی میں نسلی امتیاز کا نشانہ بنانے پر بحرالکاہل کی کمیونٹی سے معافی مانگ لی۔

وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے کہا ماضی  میں ڈان ریڈ  کے نام  سے  پولیس  کے چھاپے ، گرفتاریوں  پر افسوس  ہے ۔ نئی نسل کو  میرا پیغام  ہے کہ آپ  کے آباؤ اجداد کے ساتھ غلط ہوا ۔ میں تمام متاثرہ خاندانوں سے  معافی مانگتی  ہوں ۔

 تقریب  کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے نیوزی لینڈ کی  وزیر اعظم پر چٹائی ڈال دی  جسے بحرالکاہل  کی کمیونٹی کے ارکان  نے ہٹایا ۔

1970 میں  نیوزی لینڈ  کی حکومت نے بحرالکاہل  کی کمیونٹی کو   نسلی امتیاز پر   ملک بدر کر دیا تھا  اور بعض افراد پر مقدمات بنا  کر جیلوں میں ڈالا تھا ۔