Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم تین فروری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے ، ذرائع

وزیر اعظم تین فروری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے ، ذرائع
January 27, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا طے پا گیا ۔ عمران خان دو روز کے دورے پر تین فروری کو ملائیشیا روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تین فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ملائشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ دورے کے دوران وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔