Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم تین فروری کو  ملائیشیا کا دورہ کریں گے ،ذرائع

وزیر اعظم تین فروری کو  ملائیشیا کا دورہ کریں گے ،ذرائع
January 27, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا دورہ  ملائیشیا طے پا گیا ،  عمران خان  دو روز کے دورے پر تین فروری کوملائیشیا  روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے ،  دورے کا مقصد  دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہےجبکہ اس دوران  تجارت، سیاحت پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ملائیشیا جائیں گے۔