Sunday, May 19, 2024

وزیر اعظم تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر اعظم تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
May 31, 2019
 ریاض (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ مشیر تجارت رزاق داود، وفاقی وزیر مراد سعید ، وزیر اعلی پختون خواہ محمود خان اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم دو روزہ دورے کے دوران روضہ رسول پر حاضری اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرینگے ۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی۔ وزیراعظم آج شام مدینہ منورہ پہنچیں گے اور روضہ رسول پر حاضری دینگے۔ رات کو مکہ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ  وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم کل او آئی سی کی’"مکہ سمٹ" سے خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں او ائی سی سربراہ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں پر غور ہو گا۔ مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور ایران امریکہ کشیدگی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔