Friday, May 3, 2024

وزیر اعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیر اعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
May 27, 2015
وزیراعظم نوازشریف تین روزہ سرکاری دورےپرسعودی عرب  روانہ ہوگئے۔شہبازشریف اوراسحاق ڈاروزیراعظم کےہمرا ہ ہیں۔وزیراعظم،وزیراعلی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سعودی عرب روانگی کی وجہ سے وہ سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے ۔ تفصلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی دعوت پرسعودی عرب دورے پر گئے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے تین روزہ دورے کےدوران عمرہ کی ادائیگی اورروضہ رسولﷺ پرحاضری دینے کے علاوہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورسعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی سےملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایئرپورٹ پرروانگی سےقبل وزیراعظم  نے کہا  کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ اقدار اور مذہب کے رشتے سے جڑے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں سعودی فرمانروا کا خاص احترام ہے، شاہ سلمان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کا پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔