Monday, May 13, 2024

وزیر اعظم تحریک انصاف کے نارض ارکان کیساتھ بیٹھک کیلئے اتوار کو لاہور آئینگے

وزیر اعظم تحریک انصاف کے نارض ارکان کیساتھ بیٹھک کیلئے اتوار کو لاہور آئینگے
January 24, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے، تحریک انصاف کے نارض ارکان کے ساتھ بیٹھک لگائیں گے، تحفظات اور مطالبات سنیں گے۔ ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کے معاملے پر بریک تھرو کا امکان ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب ناراض اراکین کی ملاقات سے پہلے وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کو صوبائی وزراء کی کارکردگی پر بھی وزیر اعلیٰ بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات اور امن و امان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔