وزیر اعظم مسلمانوں کے قتل کےخلاف آواز اٹھانے پر ایرانی سپریم لیڈر اور ترک صدر کے شکر گزار
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل کےخلاف آواز اٹھانے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا آیت اللہ خامنہ ای اور رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، وہ دونوں رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔ قبل ازیں متنازعہ شہریت قانون پر اقوام متحدہ نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بچلیٹ نے درخواست دائر کی۔ میشل بیچلیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین، عالمی اقدار اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کے مطابق متنازع شہریت ترمیمی قانون پر نظر ثانی کرے۔میں ایران کے سپریم لیڈر جناب خامنہ ای اور ترک صدر جناب اردگان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مودی کی نسل پرست ہندو سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہل کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف آواز اٹھائی۔ https://t.co/sUeIJ81q58
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2020بدقسمتی سے اسلامی دنیا سے اس وحشت و بربریت کی مذمت میں چند ایک آوازیں ہی سنائی دے رہی ہیں جبکہ کشمیر و ہندوستان میں مسلمانوں پر جاری مظالم اور انکے قتل عام کیخلاف زیادہ تر صدائے احتجاج مغرب ہی سے بلند ہورہی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2020