Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم بنا تو ٹرمپ سے ملاقات کی کڑوی گولی نگلنا پڑے گی، عمران خان

وزیر اعظم بنا تو ٹرمپ سے ملاقات کی کڑوی گولی نگلنا پڑے گی، عمران خان
January 14, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اگر وہ وزیر اعظم بنے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ضرور ملیں گے اگرچہ یہ ملاقات کڑوی گولی ہو گی لیکن نگلنا پڑے گی۔
سال نو کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے پاکستان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ ٹرمپ نے طالبان کو شکست دینے اور افغانستان میں امن قائم کرنے میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جو کہ ہتک آمیز تھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کے ہزاروں مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ مدارس کے طالب علموں کو بھی ہنر مند بنایا جائے تاکہ وہ مختلف شعبوں میں ملازمت کر سکیں۔ اس کیلئے مدارس کے اساتذہ کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔