Tuesday, May 21, 2024

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
October 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وزیر اعظم نے گورنر ہاؤس میں  گورنر سندھ عمران اسماعیل سے  بھی ملاقات کی  جہاں گورنر سندھ نے انہیں  صوبے اور کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم  کے  دورہ کراچی سے  وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات کھل کرسامنے آگئے  ، وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک بار پھر  نہ دورے سے متعلق آگاہ کیا گیا اور نہ ہی گورنر ہاؤس میں مدعو کیا گیا ، وزیراعظم کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کےاجلاس میں بھی وزیراعلیٰ سندھ شریک نہیں ہونگے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب  نے بھی  تصدیق کی ہے کہ سی ایم سندھ کو وزیراعظم کےدورہ کراچی سے متعلق آگاہ نہیں کیاگیا  اور نہ ہی کسی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ۔ دوسری جانب وزیر اعظم  کی زیر صدارت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اجلاس آج گورنرہاؤس میں ہوگا ،   عمران خان جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ارکان سندھ اسمبلی بھی  ملاقات کرینگے ، اتحادی جماعتوں کےارکان سندھ اسمبلی کے امور پر وزیر اعظم کو آگاہ کرینگے ۔ سندھ انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کا اجلاس اور وفاق کے زیر  انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائےگی ، وزیراعظم عمران خان حب میں پاور پلانٹ منصوبے کی تقریب میں شریک ہونگے۔