Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم اپنا گھر ریگولر کریں اور دوسروں کے بھی کرائیں، چیف جسٹس

وزیر اعظم اپنا گھر ریگولر کریں اور دوسروں کے بھی کرائیں، چیف جسٹس
October 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ریاست کی پراپرٹی پر کوئی قبضہ نہیں کر سکتا۔ وزیر اعظم اپنا گھر بھی ریگولر کریں اور دوسروں کے بھی کرائیں۔ بنی گالہ میں تجاوازت کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کر دی اور بتایا کہ کورنگ نالے پر لوگوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔ خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ حکومت آپریشن کے لیے بھی تیار ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ نالے سے تجاوزات ختم کس نے کرنی ہے۔ عمران خان اس وقت وزیراعظم ہے۔ عمران خان نے اسی عدالت عظمی کو خط لکھ کر معاملہ پر نوٹس لینے کی استدعا کی تھی۔ نوٹس لینے پر معلوم ہوا کہ بنی گالہ میں تجاوزات کی بھرمار ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ علاقے کا گندہ پانی راول ڈیم میں  جا رہا ہے۔ بوٹینکل گارڈن کے گرد دیوار بنانے کا بھی مسئلہ ہے۔ ایک اہم مسئلہ کورنگ نالے کے اطراف قبضے کا ہے۔ وزیر اعظم اپنا گھر بھی ریگولر کریں اور دوسروں کے بھی کرائیں۔ جو قانونی جرمانہ ادا کرنا چاہیے وہ کیا جائے۔ بنی گالہ کے حوالے سے جو کرنا ہے۔ حکومت فیصلہ کرے۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ریاست کی پراپرٹی پر کوئی قبضہ نہیں کر سکتا جس نے بھی کورنگ نالہ پر قبضہ کر رکھا ہے چھوڑنا ہو گا۔ کیا مری کا گورنر ہاوس کوئی فروخت کرے تو آپ خرید لیں گے۔ سپریم کورٹ نے کورنگ نالے پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔