Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کنٹرول لائن کے علاقے حویلی فاروڈ کہوٹہ کا دورہ

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کنٹرول لائن کے علاقے حویلی فاروڈ کہوٹہ کا دورہ
September 17, 2019
مظفر آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن کے علاقے حویلی فاروڈ کہوٹہ کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن حویلی میں بسنے والے افراد کے حوصلے بلند ہیں ،حویلی کے عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں ،کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ 44  روز کے کرفیو کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں ،منحوس خونی لکیر کو کشمیری جلد روند ڈالیں گے ،حویلی فاروڈ کہوٹہ تین اطراف سے بارڈر لائن میں گھرا ہوا ہے ،کنٹرول لائن پر بسنے والے افراد کو ریلیف دیا جائے گا ۔

مظلوم کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری

راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت 72 سال سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں ہماری مائیں بہنیں لازوال استقامت دکھا رہی ہیں ، کشمیر جلد آزاد ہو گا ،کشمیری اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے دورہ کے دوران  پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگوائے ۔ وزیراعظم نے تحریک آزادی کشمیر زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔