Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا
October 20, 2019
مظفر آباد (92 نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ٹرینگ کیمپ تباہ کرنے کے بھارتی دعوی کو مضحکہ خیز قرار دے دیا  ، کہا کہ  بھارت کا دعویٰ ایسا ہی بےبنیاد ہے جیسا اسنے بالاکوٹ کا کیا تھا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے  کہا کہ  بھارت نے گذشتہ رات شیلنگ اور گولہ باری کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں  ساٹھ سال کا ایک بزرگ بھی شامل ہے ۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے سربراہ کو شرم آنی چاہیے ، آزادکشمیر عالمی  میڈیا کیلئے کھلا ہے  جبکہ  مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج نے نوگو ایریا بنا رکھا ہے ، بھارتی فوج سول آبادی کو نشانہ بناتی ہے ، بھارتی حکومت اور فوج کو جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہیے ۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مکانات بازاروں پر فائرنگ کرکے سفید جھوٹ بولتے ہیں کہ کیمپس کو ٹارگٹ کیا ، موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں سچ کو چھپانا ناممکن ہے ،ہندوستان بوکھلا گیا ہے  ، دفاع وطن کے لیے آزادکشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے ۔