Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ڈیبی ابراہمز کی قیادت میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات

وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ڈیبی ابراہمز کی قیادت میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات
February 20, 2020
مظفر آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر سے  ڈیبی ابراہمز کی قیادت میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے  وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی ۔ ڈیبی ابراہمز کی زیر قیادت برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے ڈیبی ابراہمز کو ڈی پورٹ کرنا بھارتی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔ وفد کو آزادکشمیر میں خوش آمدید کہتے ہیں، جہاں جانا چاہے جاسکتا ہے۔