Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر روانہ

وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر روانہ
February 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہو گئے ،  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،اسدعمر اورعبدالرزاق داؤدبھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کیلئے روانہ ہو گئے ، عمران خان اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے ، اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کریں گے، دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس  بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان  ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور روانہ  ہو گئے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر اہم شخصیات بھی انکے ہمراہ ہیں۔ عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی ون آن ون  ملاقات اور دونوں وزرائے اعظم کے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، ملاقاتوں کے دوران  سیاسی، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔ خوراک کی ضروریات، تجارت اور سیاحت سمیت پاکستانی افرادی قوت ملائیشیا بھجوانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔