Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
October 28, 2019
ننکانہ ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، وزیر اعظم اسلام آباد سے پہلے لاہور اور پھر وہاں سے  ننکانہ پہنچے  جہاں انہوں نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان آج ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد  سکھ برادری سے وزیر اعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج  عمران خان نے بویا ہے وہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی اور روا داری کا سایہ دار شجر بنے گا۔