Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات کے دورہ سندھ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات کے دورہ سندھ کا شیڈول جاری کر دیا گیا
January 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم اور وفاقی وزیراطلاعات کے دورہ سندھ کا شیڈول جاری کردیا گیا، عمران خان 25 جنوری جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری 15 اور16 جنوری کو سندھ کا دورہ کریں گے ۔ پی ٹی آئی قیادت کے دورہ سندھ کے اعلان کے بعد  سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل کا امکان ہے۔ سندھ کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر  اتار چڑھاؤ کا امکان پیدا ہو گیا ، وزیر اعظم عمران خان  اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  دورہ سندھ کے دوران اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔ دورے کے دوران سندھ میں عوامی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بات چیت بھی ہو گی جب کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف سندھ کے امور کا جائزہ بھی  لیں گے ۔ فواد چودھری کراچی کا دورہ روزہ دورہ کریں گے ، وہ 15 اور 16 جنوری کو سندھ  میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران بھی 25 جنوری کو ایک روزہ دورے پر سندھ پہنچ رہے ہیں۔ وہ ہم خیال جماعتوں کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کو گھوٹکی کے دورے کی دعوت علی گوہر خان مہر نے دی تھی ، پی ٹی آئی قیادت کے دورہ کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال میں ہلچل کا قوی امکان ہے۔ چند ہفتے پہلے  افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ میں  حکومت کی تبدیلی کے لئے  اہم  سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جس کے لئے فواد چودھری  نے دورہ سندھ  کرنا تھا مگر عین وقت پر  فواد چودھری کی جانب سے دورہ سندھ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ فواد چودھری کی جانب سے دورہ سندھ ملتوی کرنے کے بعد سیاسی صورتحال  کے ابال میں کمی آگئی تھی ۔ مگر اب پھر  وزیر اعظم اور فواد چودھری کے دورہ سندھ اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے شیڈول کے بعد سیاسی صورتحال میں اتار چڑھاؤ کے امکانات ہیں ۔