Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم اور سعودی فرمانروا کی ملاقات میں سلمان شہباز کی موجودگی کے الزام کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ٹھن گئی

وزیر اعظم اور سعودی فرمانروا کی ملاقات میں سلمان شہباز کی موجودگی کے الزام کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ٹھن گئی
January 19, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم اورسعودی شاہ فرمانروا کی ملاقات میں سلمان شہباز کی موجودگی کے الزام پر تحریک انصاف اور ن لیگ میں ٹھن گئی۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان نے ٹیویٹر پر پیغام جاری کیا کہ  وزیر اعظم نوازشریف اور سعودی فرمانروا کی سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں سلمان شہباز کا کیا کام ہے ،جس پر سلمان نے اپنے ردعمل میں کپتان کے الزام کو غلط قرار دیا اور چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں نہیں تھے عمران خان ثابت کریں ۔ جس  پر تحریک انصاف 18جنوری کی پی ٹی وی کی شام 6 بجے کے بلیٹن کی فوٹیج سامنے لے آئی ، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی نے سلمان شہباز کو وزیر اعظم اور سعودی فرمانروا میں ہونے والی ملاقات کی فوٹیج میں خود دکھایا، جسے دیکھ کر عمران خان نے اعتراض اٹھایا کہ سلمان شہباز کس حیثیت میں وہاں گئے، ترجمان کا موقف تھا کہ اگر سلمان لاہور میں ہیں تو پھر ریاض میں بننے والی فوٹیج کس کی ہے ان کا کہنا تھا کہ پھر سرکاری ٹی وی فوٹیج میں ردو بدل کرکے کسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔