Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں
January 18, 2016
ریاض(92نیوز)پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں جاری کشیدگی  ختم کرانے کے لیے کوششیں تیز کردیں،،دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو حل کرنے کے لیے  وزیر اعظم نواز شریف   اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف  کی سعودی عرب میں خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان سمیت اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے سعودی عرب اورایران  کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں  وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچے توان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم نوازشریف اورجنرل راحیل شریف کے اعزازمیں ظہرانہ دیا جس میں  طارق فاطمی بھی شریک تھےجبکہ سعودی شاہی خاندان کے علاوہ سعودی کابینہ کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعظم اورآرمی چیف نےسعودی فرمانرواسے مشترکہ ملاقات بھی کی ۔جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس سے پہلے وزیراعظم نوازشریف نے گورنرریاض جبکہ آرمی چیف نے سعودی وزیردفاع محمدبن سلمان سے ملاقات کی اس موقع پر آرمی چیف کاکہناتھاکہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال سے امت مسلمہ کمزورہورہی ہے جنرل راحیل شریف نے ایران اورسعودی عرب کے درمیان رابطے بڑھانے پربھی زوردیا۔ وزیراعظم نوازشریف دونوں ممالک کےدرمیان کشیدگی کم کرانے کے سلسلے میں ایران کادورہ بھی کرینگے۔