Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم اور آرمی چیف کل سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہونگے

وزیر اعظم اور آرمی چیف کل سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہونگے
April 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ہمراہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پرائم  منسٹر ہاؤس  اسلام آباد میں  وزیر اعظم نواز شریف  کی  سربراہی میں اعلیٰ  سطح کا اجلاس ہوا ،جس میں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملے بند کرنے اور تنازع  کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا۔ اجلاس میں  وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پر مشاورت بھی کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی سعودی عرب جائیں گے۔ وفد کے دیگر ارکان میں وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی  برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری شامل ہوں گے۔