Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم اور آرمی چیف کل سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کرینگے

وزیر اعظم اور آرمی چیف کل سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کرینگے
January 17, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں جاری کشیدگی  ختم کرانے کے لیے ثالث کا کرادار ادا کرنا شروع کردیا،دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل سعودی عرب اور ایران کے دورے پر جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کو سعودی عرب اور ایران کے دورے پر روانہ ہونگےوزیر اعظم اور آرمی چیف اپنے دورے کے دوران  خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گےدورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی اور اسی تناظر میں دونوں ممالک کا دورہ کیا جارہا ہے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔ وزیر اعظم نواز شریف اس معاملے پر دیگر اسلامی ممالک کو بھی اعتماد میں لیں گےوزیر اعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ قومی سلامتی کے مشیر اور مشیر خارجہ کا بھی ساتھ جانے کا امکان ہے۔