Saturday, April 27, 2024

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، والد زینب

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، والد زینب
January 19, 2018

قصور (92 نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے متنازع بیان پر زینب کے والد نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
قصور کی ننھی پری زینب کے قاتل کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔ پولیس حکام ملزم کو گرفتار نہ کر سکے۔
غم میں ڈوبے زینب کے لواحقین کومزید صدمہ اس وقت پہنچا جب آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے انوکھی منطق جھاڑی اور اپنے متنازع بیان کے باعث تنقید کا نشانہ بن گئے۔
ادھر قصور میں زینب قتل کیس میں اغوا کار کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
اس سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد تحقیقاتی ٹیمیں کڑیاں ملانے میں مصروف ہیں۔
ایک سی سی ٹی وی کی وڈیو میں مجرم کو زینب کے گھر کی ریکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری فوٹیج میں مشتبہ ملزم زینب کو اپنی طرف بلاتا ہے جس پر بچی دوڑ کر ملزم کی طرف جاتی ہے۔ اس میں بھی ملزم کو باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔
تیسری سی سی ٹی وی فوٹیج میں شاطر ملزم زینب کو انگلی سے پکڑ کر گھر سے دور لے جا رہا ہے۔
تحقیقاتی ٹیمیں پے در پے فوٹیجز سامنے آنے کے بعد بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔
ادھر زینب قتل کیس میں گرفتار مزید تین ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔ سیکڑوں افراد کا ڈی این اے کیا گیا۔ تحقیقاتی اداروں نے شواہد کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقاتی ادارے کب زینب کے ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوں گے۔
انصاف دو ، انصاف دو کے نعروں کے باوجود زینب کو انصاف تو نہ مل سکا مگر حکومت کے قصیدہ خواں ورثا کے زخموں کو مزید کرید رہے ہیں۔