Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم آج ہیلتھ انشورنس پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم آج ہیلتھ انشورنس پروگرام کا افتتاح کریں گے
February 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیراعظم آج ہیلتھ انشورنس پروگرام کا افتتاح کریں گے ، ہیلتھ انشورنس کارڈ ہولڈر 7 لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ تک علاج کرا سکے گا ۔ محکمہ صحت کے مطابق انجیوپلاسٹی،برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج ہوگا ، پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں ہیلتھ کارڈز تقسیم ہوں گے۔ آئندہ ماہ قبائلی علاقوں میں اور پھر ملک بھر میں ہیلتھ کارڈز تقسیم ہوں گے  ، کارڈز سے ملک بھر کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہو سکیں گے ۔ کارڈ ہولڈرز کو 7 لاکھ 20 ہزار تک علاج کی سہولت دستیاب ہوگی ، 150 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کی سہولت میسر ہوگی ۔ دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب کا آج سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں سے ملنے کا امکان  ہے ۔ عمران خان نے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ بھی دے دیا  ، ادھر جے آئی ٹی بھی آج عثمان بزدار کو اپنی پیشرفت رپورٹ سے آگاہ کرے گی۔