Sunday, May 12, 2024

وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے فیز ٹو کا افتتاح کریں گے ‏

وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے فیز ٹو کا افتتاح کریں گے ‏
November 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج ہزارہ موٹر وے فیز ٹو کا افتتاح کریں گے ، ہزارہ موٹر وے  ای 35 حویلیاں شقاہ مقصود انٹر چینج سے مانسہرہ تک 62 کلو میٹر طویل  کے دوسرے حصے کا افتتاح کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب حویلیاں یونیورسٹی کیمپس میں ہوگی ، ہزارہ موٹروے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان، وفاقی وزراء، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔ ہزارہ موٹروے منصوبہ  3 حصوں پر مشتمل 180 کلومیٹر  پر مشتمل ہے  جس کے  2 حصے مکمل ہو چکے ہیں جب کہ  تیسرے حصے کو آئندہ برس مارچ  تک مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے پر  34 ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ تک تیار ہونے والے ہزارہ موٹروے پر کل 47 پل اور 6 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔