Wednesday, May 22, 2024

وزیر اعظم آج کراچی کا دورہ کریں گے ‏

وزیر اعظم آج کراچی کا دورہ کریں گے ‏
October 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا آج کراچی پہنچیں گے ، حب میں پاور پلانٹ کے افتتاح سمیت گورنر ہاؤس کراچی میں بیٹھک لگائینگے ، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان سے ملاقات ہو گی مگر  صوبائی حکومت سے کسی قسم کی میٹنگ شیڈول نہیں۔ وزیر اعظم  کے  دورہ کراچی سے قبل ہی وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات کھل کرسامنے آگئے  ، وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک بار پھر  نہ دورے سے متعلق آگاہ کیا گیا اور نہ ہی گورنر ہاؤس میں مدعو کیا گیا ، وزیراعظم کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں کےاجلاس میں بھی وزیراعلیٰ سندھ شریک نہیں ہونگے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب  نے بھی  تصدیق کی ہے کہ سی ایم سندھ کو وزیراعظم کےدورہ کراچی سےمتعلق آگاہ نہیں کیاگیا  اور نہ ہی کسی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو  نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب وزیر اعظم  کی زیر صدارت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اجلاس آج گورنرہاؤس میں ہوگا ،   عمران خان جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ارکان سندھ اسمبلی بھی  ملاقات کرینگے ، اتحادی جماعتوں کےارکان سندھ اسمبلی کے امور پر وزیر اعظم کو آگاہ کرینگے ۔ سندھ انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کا اجلاس اور وفاق کے زیر  انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائےگی ، وزیراعظم عمران خان حب میں پاور پلانٹ منصوبے کی تقریب میں شریک ہونگے۔